منڈیا، 30/ستمبر (ایس او نیوز/ایجنسی) کاویری پانی کے لئے منائے گئے کرناٹک بند کے دوران منڈیا ضلع کے مدور تعلقہ گیجل گیرے ریلوے اسٹیشن پر کسانوں نے ٹرین روک کر احتجاج کی کوشش کی تو پولیس نےانہیں گرفتار کر لیا۔
احتجاجیوں نے اسٹیشن کے اطراف ڈالے گئے بیری کیڈس پھلانگ کر ٹرین کی پٹریوں پر اتر کر میسور سے بنگلورو جانے والی ٹرین کو روکنے کی کوشش کی تھی، اور ٹرین کی پٹریوں پر ہی دھرنا دیا تو پولیس نے انہیں وہاں سے اٹھا دیا، اور شام تک حراست میں رکھ کر بعد میں انہیں رہا کردیا، مدور میں کسانوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔